این ا ے 77،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا :ابراہیم گجر

 این ا ے 77،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا :ابراہیم گجر

بیلٹ پیپر کی کاپیاں غائب،ہزاروں جعلی ووٹ ڈال کر حکومتی امیدوار کوجتوایا گیا ہر فورم پر احتجاج کرینگے ،ٹریبونل سے رجوع کیا جائیگا :روزنامہ دنیا سے گفتگو

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)این اے 77کے ضمنی انتخابات میں حکومتی دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو فتح یاب کر ایا گیا،283 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کی گنتی تک ہم 5ہزار ووٹوں کی برتری سے جیت رہے تھے جب پنجاب حکومت نے اپنی شکست دیکھی تو ووٹوں کی گنتی رکوا دی گئی اور دھاندلی کر کے اپنے امیدوار راشد بشیر ورک کو کامیاب قرار دلوا دیا۔ ان خیالات کا اظہار این اے 77سے مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاضی ابراہیم گجر نے کہا کہ انتخابی نتائج میں اچانک تبدیلی نے الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ، عوام نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کر ایا تھا مگر حکومتی مشینری استعمال کر کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،بیلٹ پیپر کی کاپیاں غائب کر دی گئیں اور شام 6بجے کے بعد ہزاروں جعلی ووٹ کاسٹ کر کے ن لیگی امیدوار کی شکست کو فتح میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کریں گے اور اپنے ووٹوں کے تحفظ کیلئے ہر قانونی و آئینی فورم پر احتجاج ریکارڈ کر ائیں گے ، لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کی غیر شفافیت کی جانچ پڑتال کیلئے اپیل دائر کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...