سیالکوٹ:گھر میں وار دات ،ڈاکو 25تولے سونا لوٹ کرفرار

سیالکوٹ:گھر میں وار دات ،ڈاکو 25تولے سونا لوٹ کرفرار

قلعہ کالر والا محلہ رفیق آباد میں محمود احمد، نواز مہر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )قلعہ کالر والا میں ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح افراد 25 تولے سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق قلعہ کالر والا محلہ رفیق آباد میں گزشتہ رات ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔محمود احمد، نواز مہر سکنہ محلہ رفیق آباد قلعہ کالر والا کے گھر میں رات گئے نامعلوم مسلح ملزم داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25 تولے سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واردات کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور علاقے میں گشت کو مؤثر بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...