سیالکوٹ:ریلوے ٹریک کے اطراف سبزی فروشوں کے ٹھیلے

سیالکوٹ:ریلوے ٹریک کے  اطراف سبزی فروشوں کے ٹھیلے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ریلوے سٹیشن کے ریلوے ٹریک کے اطراف سبزی فروشوں نے ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں نے ڈیرے جما لئے ۔

 سیالکوٹ ریلوے سٹیشن سے ناروال کی جانب جانے والے ٹریک کے دونوں اطراف گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج روڈ سے لیکر جناح سٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر تک سبزی فروشوں، پھل فروشوں، مرغی فروشوں کے علاوہ لنڈ ا بازار اور مختلف د کانیں لگائی گئی ہیں جو کسی وقت بھی جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ شہریوں نے ڈی ایس سپیشل سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر کرکے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...