بزرگ شاعر نصرت زیدی کے انتقال پر افتخارعارف اور دیگر کا اظہار تعزیت
اردو زبان کے ممتاز بزرگ شاعر ،ماہر لسانیات سید نصرت زیدی کے انتقال پر ممتاز شاعر افتخار عارف نے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہایت شائستہ اور زبان و بیان کی کلاسیکی روایت کے پاسدار تھے ۔
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے کہا کہ نصرت زیدی کو اردو زبان اور تلفظ پر عبور حاصل تھا ۔ وہ تمام عمر اردو زبان اور اپنی تہذیب سے جڑے رہے ۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے وفات پانے والے اہل قلم ڈاکٹر رفیق احمد، نصرت زیدی،راشد علی زئی،اقبال حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔