ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،ڈی سی راولپنڈی

  ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ حالیہ بارشیں ڈینگی کی افزائش نسل میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں ۔۔۔

تمام محکمے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں ،ڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ذرائع ابلاغ کے نمائندے ڈینگی کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے پیغام عام کریں اور تمام محکمے اپنے فوکل پرسنز نامزد کرکے ڈینگی ایکٹیویٹی مزید موثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا اس وقت ہماری اولین ترجیح ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں