سبجیکٹ رینکنگ، قائد اعظم یونیورسٹی ٹاپ جامعات میں شامل

سبجیکٹ رینکنگ، قائد اعظم یونیورسٹی ٹاپ جامعات میں شامل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی نے کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں عمدہ کارکردگی سے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

ریاضی، شماریات، فزکس، کیمسٹری ، مٹیریل سائنس اور بائیولوجیکل سائنسز میں عالمی درجہ بندی میں 201 سے 351 کے درمیان جگہ بنائی اور پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فارمیسی اینڈ فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ نے عالمی سطح پر 201ویں اور پاکستان میں دوسری پوزیشن جبکہ انوائرمنٹل سائنسز میں 251 سے 450 کے درمیان جگہ بنائی۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹم، اکنامکس اینڈ اکانومیٹرکس، بزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز میں 351-451 کے درمیان جگہ حاصل کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں