15جرائم پیشہ افراد گرفتار،3پستول،4کلو چر س برآمد

15جرائم پیشہ افراد گرفتار،3پستول،4کلو چر س برآمد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر کے 4 کلو سے زائد چرس،40 لٹر شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تھانہ واہ کینٹ پولیس نے زبیر سے 1کلو 300 گرام چرس،تھانہ پیرودہائی پولیس نے نصیر سے 1کلو 720 گرام چرس،عثمان سے 250گرام چرس،تھانہ ریس کورس پولیس نے ناصر علی سے 700گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سجاد احمد سے 520گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے رضوان سے 400 گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے یشوع سے 10لٹر شراب، شارون سے 8لٹر شراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ندیم گل سے 10 لٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے زعفران سے 10 لٹر شراب،تھانہ کلرسیداں پولیس نے وارث سے 2لٹر شراب، تھانہ سول لائنز پولیس نے سعد احمد سے پستو ل، صدر واہ پولیس نے شاہ جیل سے پستول، تھانہ صد ربیرونی پولیس نے احمد علی سے پستول اور ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے فیصل شہزاد سے چاقو برآمدکرلیا۔ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں