25تھانیداروں سمیت 36 برطرف پولیس اہلکار بحال

25تھانیداروں سمیت 36 برطرف پولیس اہلکار بحال

راولپنڈی(احمد بھٹی)ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا کا اردل روم، 25 تھانیداروں سمیت 36 برطرف پولیس اہلکار نوکری پر بحال کر دیئے، نو اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت کے بعد معاملہ زیر التوا کر دیا گیا۔

بحال ہونے والوں میں منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی بریت پر برطرف 22 تھانیدار بھی شامل ہیں۔واضح رہے منشیات کے مقدمات کے باعث معمولی الزام پر برطرفی کی بڑی سزا دی گئی تھی، 33 تھانیداروں میں سے دس کو چند روز بعد سب کو سنے بغیر بحال کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں