شہر کے تمام پٹرول پمپوں کا مکمل آڈٹ کرایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

شہر کے تمام پٹرول پمپوں کا مکمل آڈٹ کرایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا اسلام آباد کے تمام پی ایس او پمپوں کا مکمل آڈٹ کرایا جائے گا۔۔۔

 بلیو ایریا میں جس پی ایس او پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر کو آگ لگی اس کا آڈٹ مکمل ہو گیا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کوآگاہ کر کے ڈی سیل کیا جائے گا۔پی ایس او کے ایم ڈی کو لکھے گئے مراسلہ میں ڈی سی اسلام آباد نے کہا آئل ٹینکر سے پٹرول آف لوڈ ہونے کے دوران الیکٹرک کو لر کے قریب سپارک ہوا ، ایس او پیز کے مطابق قریبی ایریا میں بجلی کا کنکشن نہیں ہونا چاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں