راولپنڈی، پولیس کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز تیار

راولپنڈی، پولیس کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز تیار

راولپنڈی (خبرنگار) پنجاب کا پہلا پولیس سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز راولپنڈی میں تیار ہو گیا جس پر 25ملین روپے لاگت آئی۔

کیو میٹرک مشینیں، جدید آئی ٹی سیٹ اپ، بیٹھنے کیلئے سیون سٹار سہولیات سے مزین مرکز اپنی مثال آپ ہے۔ امکان ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رواں ہفتہ میں اس خدمت مر کز کا افتتاح کریں گی۔ آئی جی پنجاب کو عکس بندی کرکے تفصیلات بھجوا دی گئیں، شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلق تمام سہولیات میسر ہونگی۔ لیاقت باغ ون فائیو کے مقام پر نیا خدمت مرکز بنایا گیا ہے جو ایس پی راول فیصل سلیم کی براہ راست نگرانی میں پا یہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں