ٹیکسلا میں شہر ی پر برہنہ کر کے تشدد،3ملزم دھر لئے گئے

  ٹیکسلا میں شہر ی پر برہنہ کر کے تشدد،3ملزم دھر لئے گئے

راولپنڈی ( خبر نگار )سوشل میڈیا پر ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل کی گئی۔۔۔

 جس کا ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیکر ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کی ،ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ شخص سے فوری رابطہ کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر 3 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فیصل یونس،رضی سیل اور شہریار شامل،ملزمان نے نبیل کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں