شاپ اینڈ سکیورٹی آرڈیننس خلاف ورزی پر مقدمات فیصلہ

 شاپ اینڈ سکیورٹی آرڈیننس خلاف ورزی پر مقدمات فیصلہ

راولپنڈی (احمد بھٹی) کینٹ کے علاقوں میں شاپ اینڈ سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہوسٹلز میں رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا بیس بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

 یہ احکامات ایس ڈی پی او کینٹ جاوید اقبال مرزا نے انسپکٹر زاہد ظہور کے ہمراہ تھانہ ویسٹریج میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سننے کے بعد پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کے دوران دیئے ۔ قبل ازیں ایس پی کینٹ جاوید اقبال مرزا نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر قانونی کارروائی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے ، انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ کیاجائے گا۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ انجمن تاجران کے عہدیداروںسے میٹنگ کر کے سکیورٹی کو فول پروف بنا یا جا ئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں