والدین آنیوالی نسل میں اقدار، ہمدردی، لچک پیدا کرنیکا ذریعہ،نیلو فر

 والدین آنیوالی نسل میں اقدار، ہمدردی، لچک پیدا کرنیکا ذریعہ،نیلو فر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی جانب سے گزشتہ روز دی آرٹ آف پیرنٹنگ کے موضوع پر نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ سٹیک ہولڈرز اجلاس کی صدارت چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کی ۔

 مشاورتی اجلاس کا آغاز پالیسی دستاویز پر بحث کے ساتھ ہوا جس کا مقصد ہمدردی اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے نوعمروں کے درمیان غیر معمولی رویوں کو دور کرنا اور تربیتی فقدان کے انتظام میں بہتری لانے پر قومی پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینا تھا ، ۔ چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا والدین ہونا صرف ایک ذمہ داری نہیں ہے بلکہ آنے والی نسل میں اقدار، ہمدردی اور لچک پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔ شرکا نے کہا کہ نوجوانوں میں غیر معمولی رویوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پالیسی دستاویز کی ضرورت ہے ۔ کانفرنس نے والدین اور بچوں کے درمیان ہمدردی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں