39شدید بیمار پولیس اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خوار

 39شدید بیمار پولیس اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خوار

راولپنڈی (احمد بھٹی )پولیس ہیڈ کوارٹرز کے عملہ کی غفلت کے باعث 39 شدید بیمار پولیس اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رل گئے ۔

 39 اہلکاروں کا میڈیکل بورڈ سات مئی منگل کو ہونا تھا، عملہ نے سب کو 6 مئی صبح سات بجے آنے کا حکم جاری کر دیا ۔میڈیکل بورڈ لسٹ میں شامل اہلکار پولیس مقابلوں، دھماکوں میں زخمی ، کینسر سمیت کئی ذہنی و جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں۔ مریض دور دراز کے علاقوں سے ایمبولینس و دیگر گاڑیوں میں عزیز و اقارب کے ہمراہ آئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال عملہ نے بتایا کہ آپ کو سات مئی منگل کو بلایا ہوا ہے ۔متاثرین نے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں