اسلام آبادکے 4آر ایچ سی ،14بی ایچ یو پر 24گھنٹے علاج کا منصوبہ

اسلام آبادکے 4آر ایچ سی ،14بی ایچ یو پر 24گھنٹے علاج کا منصوبہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی دارالحکومت کے چار دیہی مراکز صحت ( آر ایچ سی )اور 14 بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو ) پر 24گھنٹے علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کامنصوبہ بنایا گیا ہے ۔۔۔

وزارت قومی صحت نے ان کیلئے 350 نئی اسامیوں کی منظوری کی سمری منظوری کے لئے وزارت خزانہ کو بھجوا دی اور درخواست کی ہے کہ آئندہ مالی سال میں مذکورہ اسامیوں کی منظوری دی جائے اور ان کیلئے بجٹ جاری کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی تیار کردہ فیز یبلٹی کے مطابق دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کی موجودہ منظور شدہ اسامیوںکی تعداد 285ہے ۔ مذکورہ 350 اسامیوں میں ڈاکٹر، ڈینٹل ڈاکٹر، نرسز، ٹیکنیشن ، فیملی پلاننگ ورکرز سمیت دیگر عملہ شامل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں