طلبا کیلئے منشیات نہا یت تباہ کن ،ناسور سے بچیں ، پو لیس حکام

طلبا کیلئے منشیات نہا یت تباہ کن ،ناسور سے بچیں ، پو لیس حکام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایس پی رورل اور ایس پی صدر زون نے اپنے علاقے کی حدود میں موجودمختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے لئے خصوصی آگاہی لیکچرز دئیے ۔۔۔

 انہوں نے کہا نوجوان خاص کر طلبا کیلئے منشیات کا استعمال انکی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے نہایت تباہ کن ہے ، طلبا خود بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں ۔ اس ناسور کے خاتمے کے لئے علما کرام اپنے خطابات میں لوگوں کو آگاہی فراہم کر یں ۔ جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ دریں اثنا نشہ اب نہیں آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں