اندھے قتل کا معمہ حل ، دوست قاتل نکلا ،ملزم گرفتار

 اندھے قتل کا معمہ حل ، دوست قاتل نکلا ،ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار ) ریس کورس پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا ، دوست ہی قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایچ او راجہ افتخار کے مطابق اشتہاری مجرم حمزہ نے اپنے ساتھی عامر کے ہمراہ نشہ آور انجکشن لگا کر ندیم کو قتل کر دیا تھا، ملزمان نے حقائق چھپانے کے لیے لاش کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ جولائی 2023 میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں