قائد اعظم یونیورسٹی ایلو منائی الیکشن غیر معینہ مدت تک مو خر

  قائد اعظم یونیورسٹی ایلو منائی الیکشن غیر معینہ مدت تک مو خر

اسلام آباد ( ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) قائد اعظم ایلو منائی الیکشن غیر معینہ مدت کے لئے مو خر کر د یئے گئے ۔۔۔

 انتخابات ایلو منائی کے آئین میں ترامیم، جامع دستاویز کی تیاری، قانونی اداروں کی جانب سے منظوری اور سابق ایسو سی ایشن کے آڈٹ جائزہ اور کم از کم 15 فیصد گریجویٹس کی رجسٹریشن کے بعد منعقد کئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایلو منائی ایسو سی ایشن الیکشن سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میںوفاقی محتسب کے حالیہ فیصلے کے بارے میں خدشات کو دور کیا گیا ۔ وفاقی محتسب کے فیصلے میں ایسوسی ایشن کے آئین کا مکمل جائزہ لینے اور ووٹروں کے اندراج کے عمل میں توسیع کے ساتھ ساتھ انتخابات کو ایک ماہ تک ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں