وزارت آئی ٹی انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے کو شاں ، شز ہ فاطمہ

وزارت آئی ٹی انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے کو شاں ، شز ہ فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ملک میں انٹرپرینیورشپ اور انوویشن کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

 نوجوانوں کو جدید آئی ٹی سکلز سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز \"سٹیٹ آف یوتھ انٹرپرینیورشپ ایکوسسٹم ان پاکستان رپورٹ\" کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے ،انہیں ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں