اسلام آباد ماڈل جیل 100 دن میں آپریشن کرنیکی ہدایت: مزید تاخیر برداشت نہیں کرینگے،چیف کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد  ماڈل  جیل  100  دن  میں  آپریشن  کرنیکی  ہدایت: مزید  تاخیر برداشت  نہیں  کرینگے،چیف کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔

جس میں تمام اعلیٰ افسروں نے شر کت کی ۔بریفنگ میں بتا یا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک پر 73 فیصد، باؤنڈری وال پر 98 فیصد جبکہ مردانہ بیرکس کی تعمیر پر 42 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر میں مزید تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ماڈل جیل کو 100 دنوں میں مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے . انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کے روز اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کروں گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ملزمان و قیدیوں کے لیے یہ بڑا ریلیف ہے ،کیونکہ ملزم اب اڈیالہ یا کسی اور جیل نہیں ،اسلام آباد کی ا پنی جیل میں جا ئیں گے ، چیف کمشنرنے کہا اسلام آباد ماڈل جیل کو 100 دنوں میں مکمل آپریشنل اور تعمیراتی کام تین شفٹوں میں مکمل کیا جائے ۔دریں اثنا چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو جلد از جلد فعال کیا جائے ۔ علاوہ ازیں چیف کمشنر اسلام آباد نے پیر کے روز سی ڈی اے کے شہری سہولیاتی مرکز کا دورہ کیا اور ا سکے پبلک ڈیلنگ کاؤنٹرز کو رات 9 بجے تک فعال رکھنے کی ہدایت جاری کی ۔ دریں اثنا چودھری محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز کیپٹل ہسپتال، ریسکیو 1122 کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو 1122 پر خود کال موصول کرکے ایمبولینس بھی روانہ کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کیپٹل ہسپتال کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا اور ناقص سکیور ٹی پر چیئرمین سی ڈی اے نے سکیورٹی آفیسر کو وارننگ بھی جاری کروا ئی ،انہوں نے ایم آر آئی مشین خراب ہونے کا بھی نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ مشین آج ہی ٹھیک کرواکے رپورٹ پیش کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں