مری میں ترقیاتی منصوبے جلدمکمل کئے جا ئیں ، صوبائی وزیر تعمیرات

مری میں ترقیاتی منصوبے جلدمکمل کئے جا ئیں ، صوبائی وزیر تعمیرات

راولپنڈی،مری(نیوزرپورٹر،نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پر عمل درآمد کیلئے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مری پہنچ گئے ۔

انہوںنے کام کے معیار، رفتار اور مٹیریل کوالٹی کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو افسران نے منصوبہ اور جاری تعمیراتی کام پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو اجلاس میں مری ا مپروومنٹ پلان پر جامع بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جا ئے ۔ مری کے قدرتی حسن کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا واٹس ایپ کے ذریعے مجھ سے رابطہ کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ جہاں خامیاں موجود ہیں مجھے بتائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں