سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر محفوظ بنایا جائے ،عبدالعلیم خان

سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر محفوظ بنایا جائے ،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان شمالی علاقہ جات کے دورے کے دوران سکردو پہنچے جہاں انہوں نے گلگت او رسکردو کو ملانے والی مین شاہرا ہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالسمیع اور وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود کے ہمراہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں اور سیاحوں کے لئے سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے اور گلگت اور سکردو کو ملانے والی مین شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی جائے ۔ پتھروں اور مٹی کے تودے گرنے سے بچاؤ اور جانی و مالی نقصان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں