سالے کو ڈیم میں ڈبو کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سالے کو ڈیم میں ڈبو کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)سالے کو ڈیم میں ڈبو کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے نامزد ملزم امجد کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنے سالے اسد پر تشدد کیا اور ڈیم میں ڈبو کر قتل کر دیا، واقعہ کا مقدمہ 2 روز قبل پولیس کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں