داخلہ کیلئے رقم لینے کا الزام، پی ایس ڈین پمز کیخلاف مقدمہ درج

داخلہ کیلئے رقم لینے کا الزام، پی ایس ڈین پمز کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پمز کے ملازم نے ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر رضوان تاج کے پی ایس کے خلاف 30 لاکھ روپے لینے کامقدمہ درج کروا دیا۔

رضوان تاج پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر بھی ہیں۔ پمز کے ملازم عقیل مصطفی نے تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کروایا کہ شہید ذوالفقا ر علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ذ ریعے پمزہسپتال میں ایم بی بی ایس اور ایم ڈی ایس کی نشستیں آئیں، پمز کے ڈین ڈاکٹر رضوان تاج کے پی ایس مدثر جاوید نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کے ذریعے دس لاکھ روپے کے عوض ایک داخلہ کروا سکتا ہوں ، میں نے تین داخلوںکے لئے گواہان آفاق اور جبران کی موجودگی میں30لاکھ روپے د یئے تاہم داخلے نہیں ہوئے ۔ مدثر جاوید رقم واپس نہیں کر رہا اور قتل کی دھمکیاں دیتاہے ۔ وی سی ڈاکٹر طارق نے دنیا کو بتایا کہ داخلے اور سلیکشن کاعمل ڈین پمز مکمل کرتے ہیں، یونیورسٹی میں کوئی کردار نہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے کہا کہ یہ ذ اتی لین دین کامعاملہ ہوسکتا ہے ان کے آفس میں ایسی کوئی درخواست نہیں آئی جس پر محکمانہ کارروائی یا تحقیقات کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں