مستحقین 8171 سے پیغام ملنے پر بی آئی ایس پی ادا ئیگی مرکزجائیں

 مستحقین 8171 سے پیغام ملنے پر بی آئی ایس پی ادا ئیگی مرکزجائیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ 8171 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سرکاری نمبر ہے۔۔۔

 صرف اس نمبر سے پیغام موصول ہونے پر مستحق خواتین امدادی رقوم کے حصول کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقرر کردہ ادائیگی مراکز پرجائیں اور اپنے سہ ماہی وظائف وصول کریں۔ 8171 کے علاوہ کسی بھی دوسرے نمبروں پر بھرو سا نہ کریں وہ یقینی طور پر جعلی نمبرز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی مراکز کے دورے کے دوران خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کٹوتی یا عملے کی جانب سے بدسلوکی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر شکایت درج کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں