ہمارا فوکس لا اینڈ آرڈر اور معیشت کی بہتری:گورنرپختونخوا کا عشائیہ سے خطاب

ہمارا فوکس لا اینڈ آرڈر اور معیشت کی بہتری:گورنرپختونخوا کا عشائیہ سے خطاب

راولپنڈی(خبر نگار)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر سمیت معیشت کی بہتری پر ہمارا فوکس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید کوثر عباس اور سید عدنان حیدر کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں سابق ضلع نا ظم راولپنڈی راجہ جاوید اخلاص، راولپنڈی چیمبر آف کامر س کے صدر ثاقب رفیق، گروپ لیڈرسہیل الطاف، سینیٹر بشریٰ بٹ، سینیٹر ہدایت اللہ خان، ایم پی اے ملک افتخار احمد، ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ، جاپان ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری میزو سوا ماکی، برٹش ہائی کمیشن کی سیکنڈ سیکرٹری کوثر خانزادی، معروف کاروباری شخصیت بریر نذیر و دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں