پنجاب آرٹس کونسل میں مقابلہ نعت شریف
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل میں جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں بزم احباب قلم پاکستان کے اشتراک سے نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت محمد شریف شاد نے کی، مہمان خصوصی نسیم سحر تھے۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، علی اصغر ثمر اور پروفیسر حافظ عثمان احمد بطور مہمان اعزاز نعتیہ مقابلوں میں شریک ہوئے۔ جو نیئر سیکشن میں محمد عبدالواسع، علی حسن صدیقی اور ماریہ جابر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سینئر سیکشن میں عبدالرحمن پہلے، زردانہ اسماعیل دوسرے اور حوریہ ذیشان تیسرے انعام کی حق دار قرار پائیں۔