ہفتہ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی فیصلہ پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا

ہفتہ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی  فیصلہ پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا

اسلام آباد (ماہتاب بشیر) وفاقی نظامت تعلیمات کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے پر مکمل عملدر آمد نہ ہو سکا۔۔۔

 تعلیمی ادارے تو کھلے رہے مگر ہفتہ 30 نو مبر کو تعلیمی اداروں میں طلبا سمیت اساتذہ کی حاضری بھی انتہائی کم رہی، سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اساتذہ ایک دوسرے سے گپ شپ کر کے گھروں کو چل دیئے، ایف جی پوسٹ گریجو یٹ کالج ایچ نائن کے پروفیسر نے دنیا کو بتایا کہ ان کے کالج کی بسیں تو وقت پر چلیں مگر طلبا نے ریسپونڈ نہیں کیا، حاضری میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ نوٹی فکیشن جلدی بازی میں کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں بچے آگاہ نہیں تھے۔ اساتذہ کا کہنا تھا ہفتے کے روز طلبا کی کم حاضری کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں