مری میں ایک بڑا اور جدید ہسپتال تعمیر کیا جائے گا، شازیہ رضوان
مری (نمائندہ دنیا) مری میں ایک نئے بڑے اور جدید ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان نے مری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاحوں کیلئے مری آرٹس کونسل میں 25 دسمبر سے سنی پیکس سینما کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔