زیر التوا ڈی پی ڈی سی کیسز 3یوم میں کلیئر کر یں ، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈی پی ڈی سی کیسز کی پینڈنسی کو آئندہ تین دن کے اندر کلیئر کریں۔
اسکے علاوہ پٹرول پمپس کے لئے دئیے جانے والے این او سیز میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تفصیلی رپورٹ شیئر کریں۔ کسی بھی تحصیل میں ریونیو افسران کی آفس میں لیٹ رپورٹنگ کی شکایت نہیں ہونی چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنرز تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی پچھلے ایک ماہ کی پرفارمنس ریویو کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر عوامی ریلیف کا باعث بن رہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز اشیا ئے ضروریہ کی مطلوبہ مقدار اور سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنا ئیں ۔