ٹیکس پالیسی ناکام ، قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم غیر قانونی سے بھی کم ہو چکا

  ٹیکس پالیسی ناکام ، قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم غیر قانونی سے بھی کم ہو چکا

اسلام آباد(نامہ نگار)سگریٹوں پر موجودہ ٹیکس پالیسی ناکام جبکہ قانونی سگریٹ سیکٹر کا حجم غیر قانونی سگریٹ سے بھی کم ہو گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس بات کا انکشاف معروف ماہر اقتصادیات ثاقب شیرانی کی سگریٹ سیکٹر پر ٹیکس سٹرکچر کے حوالے سے ایک ریسرچ رپورٹ میں کیا گیا۔ ثاقب شیرانی نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس سٹرکچر اور پالیسی کی وجہ سے غیر قانونی سگریٹ تجارت میں شدید اضافہ ہوا ہے اور سگریٹ سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا مارکیٹ شیئر 56 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ ریسرچ رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیکس چوری سے سالانہ 300ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے ۔ پاکستان میں سگریٹوں پر موجودہ ٹیکس پالیسی غیر قانونی تجارت کو فروغ دے رہی ہے جبکہ سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں