قائم مقام چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا دورہ مردان، کاشتکاروں میں چیک تقسیم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) قائم مقام چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ فخرالدین خان نے ٹوبیکو ریسرچ سٹیشن مردان کا دورہ کیا۔
انہوں نے ایس او ایل (جلی ہوئی بھٹیوں) کے تحت ضلع مردان، صوابی اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے تمباکو کے 171کاشتکاروں میں فی کس 75ہزار اور 60ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمباکو کے کاشتکاروں کو تحقیق اور مارکیٹنگ میں مزید سہولیات دی جائیں گی تاکہ ان کی پیداوار اور آمدن میں اضافہ ہو۔ تقریب میں کسان تنظیموں کے نمائندگان لیاقت یوسفزئی، رضوان اللہ خان اکبر اور سابق صوبائی وزیر فضل ربانی سمیت کاشتکار شریک ہوئے۔