پولن میں اضافہ، شہری ماسک استعمال کریں:ڈی ایچ او ایڈوائزری

پولن میں اضافہ، شہری ماسک استعمال  کریں:ڈی ایچ او ایڈوائزری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ڈی ایچ او اسلام آباد نے پولن الرجی سے بچائو کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راشدہ بتول کی ایڈوائزری کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہورہا، شہری الرجی اوردمہ سے بچائو کیلئے مناسب اقدامات کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق شہری روزانہ پولن کی مقدار کا جائزہ لیں، ماسک لازمی استعمال کریں اور بلاضرورت باہر نہ جائیں۔ باہر جاتے ہوئے گاڑی کے شیثے، گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بندرکھیں اور قالین نہ بچھائیں۔ الرجی سے بچائو کیلئے گھر اور گاڑی میں ائر کنڈیشنر استعمال کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں