ٹوبیکو بورڈ کا ممکنہ خاتمہ، ملازمین کو تحفظ دیاجائے ، عبدالکریم تورڈھیر
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں مشیر خزانہ مزمل اسلم کی سر براہی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔۔۔
جس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو ختم کرنے اور اس کے ضروری فنکشنز کو صوبوں کو منتقلی کی تجویز کی منظوری کے تناظر میں اس ادارے کے مستقبل کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں معاون خصوصی نے تجویز دی کہ ملازمین ، تمباکو پیدا کرنے والے زمینداروں اور کاشتکاروں کو ترجیحی تحفظ دیا جائے ، انھوں نے بورڈ ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی تجویز پیش کی اور یہ فیصلہ ہوا کہ اس معاملے پر مزید غور و خوض کیلئے آئندہ بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔