ای پی اے کا راولپنڈی میں ایکشن، دکان، سروس سٹیشن سیل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) راولپنڈی نے PERAفورس کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ راولپنڈی کے اہم تجارتی مراکز، بشمول صدر بازار میں پابندی شدہ پلاسٹک بیگز کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل کر دیا جبکہ متعدد دکانوں کو مجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ای پی اے راولپنڈی کی ٹیموں نے شہر کے مختلف سروس سٹیشنز کا بھی معائنہ کیا، سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ سسٹمز کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے، ا س دوران ایک سروس سٹیشن کو سیل کر دیا گیا جبکہ اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا کیونکہ وہاں پانی کی ری سائیکلنگ کا نظام موجود نہیں تھا۔