ملک کے 93 فیصد افراد تمباکو پر ٹیکس کی حمایت کر تے ہیں ، سپارک

ملک کے 93 فیصد افراد تمباکو پر ٹیکس  کی حمایت کر تے ہیں ، سپارک

اسلام آباد(نامہ نگار)بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم سپارک کی جانب سے کرائے گئے ایک عوامی سروے کے مطابق ملک کے 93 فیصد افراد تمباکو پر ٹیکس کی حمایت کر تے ہیں۔۔۔

 سروے میں شامل 1,153 افراد میں سے 93.6 فیصد نے تمباکو پر ٹیکس بڑھانے جبکہ خوراک اور صحت جیسی ضروری اشیا پر ٹیکس کم کرنے کی حمایت کی ہے ۔ سپارک کے پروگرام منیجر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا، یہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ حکومت صحت کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں