مستقل سہولت بازار وں کیلئے سرکار ی زمین کی نشاندہی کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہر تحصیل میں 3سے 5 کنال سرکاری زمین کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ وہاں مستقل بنیادوں پر سہولت بازار قائم کیے جا سکیں۔۔۔
سہولت بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو روزمرہ کی اشیا مناسب قیمتوں پر مہیا کرنا ہے ۔ ان بازاروں کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں ،کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبد اللہ، سی او میونسپل کارپوریشن و دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جہلم، مری، اٹک اور چکوال نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد رمضان 2026 سے قبل ان بازاروں کو مستقل بنیاد پر مکمل و فعال کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرز اس بات کا بھی جائزہ لیں کہ کس کس جگہ پر پہلے سے موجود سہولت بازار مقامی ضرورت کے مطابق ہیں اور کہاں پر مزید بازار وں کی ضرورت ہے ۔