سینیٹ ذیلی کمیٹی میں مفادات کے ٹکراؤ پر تشویش ہے ، اے اے پی
اسلام آباد (دنیا رپور ٹ ) ایکٹ الائنس پاکستان نے حالیہ میڈیا رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق غیر قانونی تمباکو تجارت کے معاملے پر بنائی گئی۔۔۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی نئی ذیلی کمیٹی کے تین میں سے دو ارکان کا خود تمباکو کی صنعت سے تجارتی تعلق ہو سکتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں ۔حالیہ رپورٹس کے مطابق غیر قانونی سگریٹ صنعت ہر سال 300 ارب روپے سے زائد ٹیکس چوری کرتی ہے اور غیر قانونی سگریٹ مافیا اب مارکیٹ کے 56 فیصد حصے پر قابض ہے ۔ ایکٹ الائنس پاکستان کے نیشنل کنوینر مبشر اکرم نے کہا ہم اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ سینیٹ نے غیر قانونی تمباکو تجارت کو سنجیدگی سے لیا ہے تاہم، ذیلی کمیٹی کے بعض ارکان کے مفادات سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس باعثِ تشویش ہیں۔ اگر ہم واقعی ٹیکس چوری اور غیر قانونی تجارت سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں شفاف اور مفاد سے پاک نظامِ حکمرانی سے آغاز کرنا ہوگا ۔