کامسٹیک کے زیراہتمام اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیم و سائنس پر بین الاقوامی مکالمہ
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں او آئی سی کی ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیراہتمام اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیم و سائنس پر بین الاقوامی مکالمہ مستقبل کا روڈمیپ کے عنوان سے اجلاس ہوا۔
ممتاز ماہرینِ تعلیم، پالیسی ساز، جامعات کے سربراہان اور سفارتی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک میں اعلیٰ تعلیم، سائنس اور اختراع کے فروغ کیلئے جامع حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جمہوریہ ماریشس کی سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس گریب فکیم نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔