دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابل ستائش ، عبدالعلیم خان

دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی  کارروائیاں قابل ستائش ، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (دنیار پورٹ) صدر استحکامِ پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم نے وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے بروقت اور دلیرانہ ردِعمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا اورپوری قوم افواجِ پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے کارروائی کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ پسِ پردہ بھارتی لابی کی شر انگیز سازشیں انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ قوم سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں