IBCCاجلاس، متحدہ قومی گریڈنگ سسٹم نافذ کرنیکی منظوری

IBCCاجلاس، متحدہ قومی گریڈنگ سسٹم نافذ کرنیکی منظوری

سندھ کے صوبائی وزیر نے چیئرمین فیڈرل بورڈ سے امتحانی سافٹ ویئر وصول کیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کا 183واں فورم اجلاس کراچی میں ہوا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں کے امتحانی بورڈز کے چیئرپرسنز، کنٹرولرز، آئی ٹی ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ سندھ کے صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے فیڈرل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک سے قومی امتحانی سافٹ ویئر وصول کیا۔ فورم نے 2026کے امتحانات سے پاکستان کا نیا متحدہ قومی گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دی۔ یہ سافٹ ویئر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کیلئے مارکنگ سسٹم کو جدید بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی غلام علی ملاح نے یہ سہولت پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں