ایف بی آر کا سرحد چیمبر آف کامرس میں ٹیکس آگاہی سیشن

ایف بی آر کا سرحد چیمبر آف  کامرس میں ٹیکس آگاہی سیشن

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں ٹیکس آگاہی سیشن منعقد کیا۔۔۔

یہ سیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ونگ تہمینہ عامر کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ سیکرٹری ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فیسلیٹیشن محمد مطیع الرحمٰن ممتاز نے ایف بی آر ٹیم کی قیادت کی۔ سیکنڈ سیکرٹری ٹیکس فیسلیٹیشن عبدالرحمن نے شرکا کو ٹیکس کے اہم طریقہ کار اور آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے عمل پر پریذنٹیشن۔ اختتام پر دونوں جانب سے سووینئر ز کا تبادلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں