سیوریج کے پانی سے اگائی گئی گوبھی و ٹینڈے کی فصل تلف
کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فتح جنگ میں کی، 35من سبزی ضائع
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے فتح جنگ میں ایک بڑے سبزی فارم پر سیوریج کے پانی سے اگائی گئی فصل تلف کر دی۔ اطلاع ملی تھی کہ 9کنال رقبے پر گوبھی اور ٹینڈے سیوریج کے مضر صحت پانی سے کاشت کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیم نے موقع پر موجود فصل پر ٹریکٹر چلا کر پوری کاشت کو تباہ کر دیا جبکہ 15من گوبھی اور 20من ٹینڈے سرکاری تحویل میں لے کر تلف کر دیئے۔