سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ پارلیمنٹ لاجز، زیر تعمیر منصوبہ کا معائنہ

سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ پارلیمنٹ لاجز، زیر تعمیر منصوبہ کا معائنہ

پارلیمنٹ لاجز میں اضا فی فیملی سوٹس،کوارٹرز کی تعمیر جلدمکمل کرنیکی ہدایتمنصوبہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق آ ئندہ سال جون تک مکمل ہو جائیگا، سی ڈی اے

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے برسوں سے تعطل کا شکار منصوبے کا معائنہ کیا جہاں 104اضافی فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 2011میں شروع ہوا تھا اور 2013میں مکمل ہونا تھا، تاہم سی ڈی اے اور کنٹریکٹر کی غفلت اور نااہلی کے باعث اس میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ خزانہ نے مطلوبہ فنڈز جاری کیے جس کے بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلیٰ ترین تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔ سی ڈی اے حکام نے یقین دلایا کہ تعمیراتی منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق جون 2026تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں