کمشنر راولپنڈی کا کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کا دورہ ،کام کا جائزہ

کمشنر راولپنڈی کا کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کا دورہ ،کام کا جائزہ

منصوبہ کا 44،افتخار جنجوعہ چوک پر 30،جناح پارک انڈر پاس پر 35 فیصد کام مکمل روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی مانیٹرنگ ،منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جائے ، عامر خٹک

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران اور پراجیکٹ ٹیم نے اب تک کی مجموعی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پراجیکٹ 44 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ افتخار جنجوعہ چوک پر تعمیراتی کام 30 ، کچہری چوک پر 35 اور جناح پارک انڈر پاس پر 35 ، ریٹیننگ وال کا کام 91 فیصد اور یوٹیلیٹی ڈکٹس کا کام 44 فیصد مکمل ہے۔

کمشنر نے منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ ڈیزائن اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی تاخیر کی فوری نشاندہی کر کے اس کا حل نکالا جائے ۔ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، متبادل راستوں کی واضح نشاندہی کی جائے اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں