پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا اضافہ باعث تشویش، شیخ عبدالوحید
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تاجر رہنما شیخ عبدالوحید نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
اس فیصلے کے منفی اثرات تاجر برادری سمیت عام شہریوں تک براہِ راست پہنچ رہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے بلکہ پیداواری لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کاروبار چلانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔