جنگلات اور نیشنل پارک کی زمینوں پر قبضہ خزانے کو نقصان، گلیات تحفظ موومنٹ
ایبٹ آباد (شوکت سالار) گلیات تحفظ موومنٹ کے چیئرمین سردار صابر نے گلیات میں ماحولیات، جنگلات اور نیشنل پارک کی زمینوں پر مبینہ غیرقانونی قبضوں، ماحولیاتی تباہی اور سرکاری محکموں کی ملی بھگت کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
مقامی لوگوں کو کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ لوکل لاء، فارسٹ لاء اور ماسٹر پلان کو مکمل طور پر بائی پاس کیا جا رہا ہے ، نیشنل پارک اور فارسٹ کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، جس پر 30دسمبر 2025کو نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ ایک کنال 17مرلہ زمین پر غیرقانونی قبضہ ثابت ہو چکا ہے جس کی مالیت 37کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 150درخت کاٹے گئے مگر اس کے بدلے صرف ایک لاکھ روپے کا معمولی جرمانہ کیا گیا۔