راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر پروموٹ، ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر  پروموٹ، ریٹائر ہونے والے  ملازمین کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی (خبرنگار) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ٹرانسفر، پروموٹ اور ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں۔۔۔

 پروقار تقریب کا انعقاد، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس پی پوٹھوہار احمد طلحہ ولی جبکہ نئے پروموٹ ہونے والے افسران میں ایس پی میاں افضال شاہ اور ایس پی اصغر علی گورائیہ بھی شامل تھے۔ سی پی او سید نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، دیگر افسران نے ٹرانسفر، پروموٹ اور ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں