اسلام آباد،گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے،کارروائیوں کا سلسلہ جاری
24گھنٹوں میں 3ہزار 130گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری،تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، چیک پوائنٹس پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کیلئے ریڈرز مکمل فعال کر دیئے گئے۔ مختلف علاقوں میں قائم 17پوائنٹس پر ایم ٹیگ نصب کرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 1لاکھ 66ہزار 888گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا دئیے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 3ہزار 130گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے۔ 26نمبر چونگی اور 17میل کے ایم ٹیگ سینٹر میں خدمات کی فراہمی کا سلسلہ دن رات جاری ہے، ڈی جی ایکسائز کے مطابق بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی۔