اسلام آباد کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ون ہیلتھ فورس تیار

اسلام آباد کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ون ہیلتھ فورس تیار

ٹیکنیکل پارٹنر پاک ون ہیلتھ الائنس کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) نے وفاقی دارالحکومت کو مستقبل کی ممکنہ وبائی بیماریوں اور ہیلتھ ایمرجنسی سے بچانے کیلئے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اسلام آباد کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے ون ہیلتھ فورس تیار، ٹیکنیکل پارٹنر پاک ون ہیلتھ الائنس کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں تربیت یافتہ  ون ہیلتھ  پروفیشنلز کی مجموعی تعداد 67ہو گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ، سرکاری و نجی اسپتالوں کے میڈیکل افسران، سینیٹری انسپکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز سمیت 32ماہرین کو تربیت دی گئی۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 35پروفیشنلز اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ ورکشاپ میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے اعلیٰ حکام، پاک ون ہیلتھ الائنس کے ماہرین اور وزارت صحت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں